مائنس نواز کی کوشش ناکام ہوگی،مریم اورنگزیب
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
لاہور .... مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نگران کابینہ کی جانب سے نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کا فیصلہ واپس لےنے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مائنس نواز کی کوشش بھی ناکامی سے دوچار ہوگی۔نواز شریف پر ایک پیسہ کی بھی کرپشن ثابت نہ ہو سکی پھر بھی وہ وطن واپس آئے اور مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔نواز شریف کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہاہے۔ کوئی چھوٹ نہیں جارہی مگر عمران خان کو نیب نے7اگست تک استثنیٰ مل گیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔استغاثہ کوئی ثبوت کچھ بھی ثابت نہ کر سکا۔نواز شریف نے ایک پیسہ کی کرپشن نہیں کی۔ مائنس نواز شریف کرنے کی کوشش جارہی ہے۔جج نے فیصلے میں لکھا کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔ ۔پانامہ کیس میں نواز شریف کا نام تک نہیں۔ نیب کابینہ نے جیل میں ٹرائل سے معذرت کر لی۔ اب شہباز شریف روزانہ کی بنیاد پر پیش ہو رہے ہیں۔ نواز شریف خود گرفتاری دینے پاکستان آئے ہیں۔ عمران خان کو 7اگسٹ تک نیب کی طرف سے استثنیٰ مل گیا۔ اب بھی نواز شریف کے ساتھ لیگی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کر رہے جس میں نواز شریف، مریم نواز اور پارٹی کے جھنڈے والے بینرز اٹھائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ووٹر گھروں سے نکلیں گے اور شیر پر مہر لگاکر کامیاب بنائیں گے۔عوام کی عدالت کا فیصلہ آنے والا ہے۔