نواز شریف کو جیل میں مچھروں کی شکایت
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
اسلام آباد ...سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے سب جیل سہالہ ریسٹ ہاوس منتقلی کا امکان ہے۔سیکیورٹی خدشا ت کے بعد انتظامیہ نے منتقلی کافیصلہ کیا ہے ۔ ضروری سہولتوں کے لئے وزارت کیڈ کو تحریری درخواست دی جائے گی۔سہالہ ریسٹ ہاوس کے قریب سیکیورٹی چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو علاقے کی کلیئرنس کے لئے طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نے جیل میں مچھروں کی شکایت کی ہے۔ نواز شریف کی طبعیت میں گھبراہٹ اور بے چینی ہے جبکہ مریم نواز بھی خود کو اب تک جیل کے ماحول میں ایڈجسٹ نہیں کرسکیں ۔مچھروں کی شکایت پر جیل انتظامیہ نے اسپرے بھی کرایا ہے۔ جیل میں ڈاکٹر باقاعدگی سے نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کر رہے ہیں۔