Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ، 7نکسلی مارے گئے

نئی دہلی۔ ۔۔۔چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں سیکیورٹی فورس کے ساتھ ہونیوالی جھڑپ میں 3خواتین سمیت 7نکسلی مارے گئے۔ ریاستی پولیس کے نائب نگران اعلیٰ سندرراج پی نے بتایا کہ صبح تقریباً 6بجے دنتواڑا اور بیجا پور ضلع کی سرحد پر واقع تیمنار اور پسنار قریہ کے جنگل میں   پولیس کی نکسلیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ڈسٹرکٹ ریزروگارڈ(ڈی آر جی) اور اسپیشل سیکیورٹی فورس کے تعاون سے ماؤ واد کیخلاف مہم شروع کی گئی ہے۔مخبروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورس کا پسنار کے جنگلوں میں موجود نکسلائٹ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ فائرنگ کے بعدسیکیورٹی فورس نے جنگل کا سرچ آپریشن کیا جہاں سے 2رائفلز،2پوائنٹ303رائفلز ایک بور کی بندوق اور دیگر اسلحہ برآمد کیا۔جھڑپ میں مرنیوالوں کی نعشیں  قبضے میں لیکر سردخانے میں رکھدی گئیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندوستانی فضائیہ کامگ21 گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

شیئر: