ڈبل چن دور کرنے کے لیے ورزش
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
ڈبل چن چہرے کی بناوٹ تبدیل کرنے کا سبب بنتی ہے جو تھوڑی کے نیچے جمع ہو جانے والی چربی کی تہہ کے باعث بنتی ہے . ڈبل چن کو آسان اور موثر ورزش کے ذریعے دور کیا جاسکتا ہے . کھڑے ہوئے یا بیٹھے ہوئے چہرے کو اوپر اور پیچھے کی جانب لے جائیں اور چھت کو گھورنے کی کوشش کریں اور ساتھ ہی ہونٹوں کو اس طرح جمع کریں جس طرح بوسہ لیتے ہوئے کرتے ہیں . اس پوزیشن میں آپ کو اپنی گردن اور تھوڑی کے نیچے شدید کھنچاؤ کا احساس ہو گا . اس پوزیشن میں 5سے 10سیکنڈز تک رکیں اور اس ورزش کو پندرہ سے بیس مرتبہ دہرا لیں . چند دن کے اندر ہی نہ صرف ڈبل چن غائب ہو جائے گی بلکہ گردن کی جھریاں بھی دور ہو جائیں گی اور ساتھ ساتھ جالائین کی خوبصورت شکل نکل آئے گی .