Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سراج درانی اور وسیم اختر کےخلاف کرپشن کی تحقیقات

  کراچی ...نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی کی زیر صدارت اجلاس میں تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے، ایم پی اے ہاسٹل اور اسمبلی کی عمارت کے تعمیراتی فنڈز میں خورد برد اور 352 غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔وسیم اختر اور کے ایم سی کے کئی افسران و عہدیداروں کے خلاف ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری 36 ارب روپے کی رقم میں خورد برد کے الزام کی انکوائری ہوگی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی افتخار قائم خانی کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں:زرداری کے خلاف سوئس کیس پھر کھل گیا

شیئر: