Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستونگ خود کش دھماکہ،حملہ آور کی شناحت

 
کوئٹہ ...بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کے انتخابی مہم میں خودکش حملہ آور کی شناخت ہو گئی ۔حملہ آور کا نام حافظ نواز اور تعلق ایبٹ آباد سے ہے ۔آئی جی بلوچستان نے سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ خودکش حملہ آور ایبٹ آباد سے سندھ گیا۔ جہاں وہ کالعدم تنظیموں سے منسلک ہوگیا۔خودکش حملہ آور کا تعلق داعش سے تھا۔ لشکرجھنگوی میں بھی رہا۔

شیئر: