Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کی ریلی میں10 ہزار لوگ تھے،حسن عسکری

ا سلام آباد...نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر (ن) لیگ کی ریلی میں لاکھوں نہیں صرف10ہزار لوگ تھے۔ ریلی کا راستہ نہیں روکا گیا ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف واپس آئے تو شہباز شریف کی ریلی کو کسی بھی جگہ پر نہیں روکا گیا نہ ہی کنٹینر لگا کر راستے بند کئے گئے۔ ریلی جہاں تک جا سکی وہاں تک گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ لاہور کی سڑکوں پر لاکھوں لوگ تھے۔ 10سے15ہزار لوگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری شہباز شریف اور عمران خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ نواز شریف سے ایک دو بار ملاقات ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: جھوٹے خان کا دماغ خالی ہے،شہباز شریف

شیئر: