Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق حکومتوں نے سندھ کو کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بنا دیا‘ عمران خان

اسلام آباد:  پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ 22 جولائی کو کراچی میں مزار قائد کے سامنے باغ جناح میں جلسہ عام کا اعلان کرنے کے بعد بیان دیا ہے کہ سندھ میں لوٹ مار سے ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے صوبہ کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بنا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے پی ٹی آئی کے انتخابی جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے ادارے نہ صرف بری طرح برباد کیے گئے بلکہ صوبے کے وسائل نہایت بے دردی سے لوٹے گئے ہیں جب کہ سندھ کی 75 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے سسک رہی ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ تھرپارکر میں 87 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں، لوٹ مار سے سندھ کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں اور صوبہ کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں اور مزار قائد پہنچیں۔  22 جولائی کو مزار قائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کو بتاؤں گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سراج درانی اور وسیم اختر کےخلاف کرپشن کی تحقیقات

شیئر: