چوہدری نثار،فضل الرحمان کے حجرے میں کس سے ملے؟
اسلام آباد...سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پارلیمنٹ میں اچانک آمد اور ملاقاتوں کو سیاسی حلقوں میں اہمیت دی جا رہی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کیسے آئے اورکیوں آئے اس پر چہ مگوئیاں جاری ہیں۔چوہدری نثار نے پارلیمنٹ کی مسجد کیساتھ ملحقہ مولانا فضل الرحمن کے حجرہ میں قیام کیا اور چند سینیٹرز سے ملاقات کے لئے چلے گئے ۔اس موقع پر صحافیوں نے بھی انہیں گھیر لیا ۔ معلوم ہوا کہ چوہدری نثار چند اہم ملاقاتوں کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں آئے تھے اور بعد ازاں چلے گئے ۔چوہدری نثار کی پارلیمنٹ کی مسجد سے ملحق فضل الرحمن کی حجرے میں قیام کو اہمیت دی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں معلق پارلیمنٹ آنے کے امکانات ہیں قومی حکومت کے لئے قیام کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔شہبا زشریف پہلے ہی قومی حکومت کے قیام کی تجویز دے چکے ہیں۔ چوہدری نثار نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر زور دیا ہے۔