Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس:پانچویں منزل سے لٹکنے والی بچی کو بچالیا گیا

ماسکو..... سینٹ پیٹرز برگ میں ایک بچی کو جو ایک عمارت کی پانچویں منزل سے لٹک رہی تھی بچا لیا گیا۔ وہ اپنے فلیٹ کی بالکونی میں کھیل رہی تھی جبکہ والدین اسے بند کرکے باہر گئے ہوئے تھے۔ تقریباً20منٹ تک وہ بالکونی سے لٹکی رہی۔ بعد ازاں پولیس اور ہمسایوں نے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اسے بچالیا ۔ وہ اتنی دیر تک مدد کیلئے پکارتی رہی۔ادھر ایک اورواقعہ میں ماسکو میں چوتھی منزل سے گرنے والے 3سالہ بچے کو بچالیا گیا۔2محنت کشوں نے اچانک دیکھا کہ بچہ ٹیبل پر چڑھ کر کھڑکی کھول رہا ہے۔ انہیں اندازہ ہوگیا کہ اب یہ باہر نکلنے کی کوشش کریگا۔ وہ وہاں جاکر کھڑے ہوگئے۔ اتنی دیر میں بچے نے40فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگادی۔ مکان میں اسکی نانی اس کی دیکھ بھال کررہی تھی۔ بچے کو فوری اسپتال لیجایاگیا تو پتہ چلا کہ اسکے گھٹنے میں معمولی زخم آیا ہے۔
 

شیئر: