بیچارے کھلاڑیوں پر ترس آرہاہے،بختاور
اسلام آباد...سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے تحریک انصاف کے جلسوں کو فلاپ قرار دیا ہے۔ بختاور نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ تحریک انصاف والوں کا تو حشر نشر ہو گیا۔ بیچارے کھلاڑیوں پر بہت ترس آرہا ہے کیونکہ و یڈیوز کو تو فوٹو شاپ میں ایڈیٹ بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ تحریک انصاف فلاپ جلسوں کے لئے گرمی یا بارش کے عذر بھی پیش نہیں کرسکتی ۔ حقیقت میں تحریک انصاف کی مقبولیت صرف اور صرف فیس بک اور پیڈ سوشل میڈیا ٹرول تک محدود ہے۔ زمینی حقائق اس سے یکسر مختلف ہیں۔ جیالے گرمی یا بارش کی پروا کئے بغیر صبح بجے تک چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے منتظر رہتے ہیں۔