کراچی...نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کورہاکردیا گیا۔کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی رہائی کے پروانے پر دستخط کردیئے ۔ جیل حکام کو دونوں مقدمات میں ریلیز آرڈرز بھجوا دیئے گئے ۔عدالت نے گزشتہ روز دوسرے مقدمے میں بھی راؤ انوار کی ضمانت منظور کی تھی۔ راؤ انوار کی ایک مقدمے میں 10 جولائی اور دوسرے مقدمے میں 20 جولائی کو ضمانت منظور ہوئی تھی۔ دونوں مقدمات میں عدالت نے 10، 10 لاکھ کی ضمانت منظور کی ہے۔