Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر: فورسز کی جھڑپ میں کانسٹیبل سلیم کے قاتل ڈھیر

جموں و کشمیر۔۔۔۔کشمیر کے ضلع کلگام میں سیکیورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ میں 3عسکریت پسندہلاک کردیئے گئے۔ گزشتہ روز کانسٹیبل سلیم کواغوا کرکے قتل کئے جانے کے بعد کلگام کے کھدوانی علاقے میںسیکیورٹی فورس نے دہشتگردوں کو گھیرلیا اوران کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر سیکیورٹی فورس کی ٹیموںنے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کردی۔انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورس پر فائرنگ کے بعد جوابی فائرنگ کی گئی ۔جائے وقوعہ سے مزید اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -”دہشتگرد “بندروں نے بموں کا استعمال شروع کردیا، 3راہگیر زخمی

شیئر: