Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کے امیدواراکرام اللہ گنڈا پور خود کش حملے میں شہید

  پشاور... ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں اتوار کو خود کش حملے میں زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈا پور شہیدہو گئے ۔ذرائع کے مطابق اکرام اللہ گنڈاپور اپنے گھر سے نکلے تھے اور کچھ دوری پرتھے کہ ان کی گاڑی کے قریب زور دار دھما کہ ہوا۔اکرام اللہ خان گنڈا پور کو قریبی اسپتال لے جایا گیا بعد ازاں انہیں پشاور منتقل کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے ۔اکرام اللہ خان گنڈا پور کے 99 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔پرویز خٹک کی کابینہ میں وزیر زراعت بھی رہے۔واضح رہے کہ اکرام اللہ خان گنڈا پور کے بھائی اسراراللہ خان گنڈاپور بھی2014میں خود کش حملے میں شہید ہو چکے ہیں ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:اکرم درانی ایک اور قاتلانہ حملے میں بچ گئے

شیئر: