Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں عمران کی رہائش پر سیکیورٹی سخت

 لاہور... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہا ئش پر سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دئیے گئے۔ اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں اور جدید آلات کے ذریعے رہا ئش کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی تلاشی لی ۔ذرائع کے مطابق موجودہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا۔ گھر کے باہر اور اطراف میں تعینات سیکیورٹی بھی بڑھا دیا گیا ۔ اسپیشل برانچ کے اہلکار سراغ رساں کتوں اور جدید آلات کے ہمراہ عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہا ئش پر پہنچے اور بیرونی اور اندرونی حصوں کی جامع تلاشی لی سیکیورٹی کے بعد کلیئر قرار دیدیا گیا ۔ 
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور خود کش حملے میں شہید

شیئر: