Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے گردے فیل ہونے کا خدشہ

  راولپنڈی... اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبعیت ناساز ہوگئی ۔ ڈاکٹروں نے جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ گئی ۔ جس سے سابق وزیر اعظم کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔ جسم میں پانی کی شدید کمی اور دل کی دھڑکن بھی ناہموار ہے۔میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ایمرجنسی سے مطلع کردیا ۔ نگراں وزیر قانون نے کہا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر میڈیاکل بورڈ تشکیل دیں گے ۔ اسپتال منتقلی کے حوالے سے درخواست موصول نہیں ہوئی ۔ قانون کے مطابق درخواست دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کو جیل میں ائیر کنڈیشنر فراہم

شیئر: