Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چندرشیکھر راؤ حیدرآبادی تہذیب کے نمائندے ہیں، محمود علی

    حیدرآباد- - -نائب وزیراعلیٰ تلنگانہ محمد محمود علی نے کہا کہ کے چندر شیکھر رائو حیدرآبادی تہذیب کے نمائندہ ہیں ا ور آج ریاست تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کی عکاس ہے۔ یہاں کی ترقی کا فیصد 19.7 ہے جو ملک بھر میں ایک منفرد مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ تلنگانہ  چندر شیکھر راؤتاب ’’پانچواں گاندھی‘‘ کی اردو اور تلگو ایڈیشن کی رسم اجراءکی  تقریب سے خطاب کررہےتھے۔  تقریب کا آغازابوجعفر کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ محمود علی نے کہا کہ حصول تلنگانہ کیلئے کے سی آر نے اپنی جان کو دائو پر لگادیا۔ اور طلباء و نوجوانوں کی بے شمار قربانیوں کے بعد ہمیں ریاست تلنگانہ نصیب ہوئی ۔ محمود علی نے کہا کہ آندھرائی حکمرانوں نے تلنگانہ کا ہر سطح پر استحصال کیا۔ انہوں نے ہمارا بجٹ، ہماری ملازمتیں اور ہمارا پانی بھی ہمیں نہیں دیا۔ تلنگانہ اور اس کے عوام کے ساتھ مسلسل ناانصافیوں کے خاتمے  کیلئےوزیراعلیٰ نے تلنگانہ تحریک شروع کی جو  کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -غازی آباد میں زیرتعمیر 4منزلہ عمارت منہدم ،ایک شخص ہلاک،متعددزخمی

شیئر: