کرپشن ثابت کردیں ، سیاست چھوڑ دوں گا‘ شہباز شریف
ملتان: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ الزام خان اور بہتان خان کہتا تھا کہ ملتان میٹرو بس پروجیکٹ میں ہم نے کرپشن کی جبکہ میں کئی مرتبہ چیلنج کر چکا ہوں تاہم الزام خان ثبوت نہیں لا سکے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب تو پنجاب میں تمہاری من پسند حکومت ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے جیسے وہ پاکستان کے دشمن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا سمندر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے کہ انتخابات کے روز ووٹ کی پرچی نواز شریف اور مریم نوز کو جیل کی سلاخوں سے باہر لائیں گے۔