Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ، مدینہ ہائی وے میں گرد وغبار کا طوفان

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ہائی وے کا سفر کرنے والے محتاط رہیں۔ گرد وغبار کے شدید طوفان کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی متاثر ہے۔ یہ روڈ سیکیورٹی نے ٹویٹر پر جاری کی ہے جس میں مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور رات کو سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی کہ الیتمہ اورالجمیزہ کے علاقوں میں خصوصی طور پر احتیاط سے سفر کیا جائے۔
 
 

شیئر: