نارتھ ویلز.... یہاں رہنے والی 27سالہ طالبہ کو بچت کی سوجھی تو اس نے سپر مارکیٹ کے کچرے کے ڈبے سے کھانے کے قابل اشیاء نکال کر استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا اور کئی ہفتے تک اسی قسم کی چیزوں کو کھا کر گزر بسرکرتی رہی۔ 27سالہ صوفی برجمین کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ چیزیں خرید کر کھاتی اس لئے اس نے اس قسم کی مہم جوئی کا فیصلہ کیا۔ سوفی کے بیان کے مطابق سپر مارکیٹوں کے کچرے کے ڈبوں میں ایسی بہت سی چیزیں مل جاتی ہیں جو قابل فروخت تو نہیں ہوتی مگر کھانے کے قابل ہوتی ہیں۔ اس مہم کے دوران سوفی نے بڑی مقدار میں مختلف قسم کی آئس کریم بھی جمع کیں اور اسکی مقدار اتنی تھی کہ اسکا ریفریجریٹر بھر گیا اب آئندہ کئی ہفتوں تک اسے کھانے کی کوئی چیز خریدنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی آئس کریم لینے کی۔ جب یہ اشیاء ختم ہوجائیں گی تو وہ دوبارہ اسی قسم کی مہم پر نکل سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -نینڈر تھال باشندے 50ہزار سال قبل اپنی آگ خود پیدا کرتے تھے