Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی میدان سج گیا، نئے حکمراں کا فیصلہ آج

اسلام آباد...ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کیلئے پولنگ بدھ کو ہو گی۔ عوام آئندہ 5سال کے لئے نئے حکمراں کا فیصلہ کریں گے۔ تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ملک میں عام تعطیل ہے۔ 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز آئندہ 5 سال کیلئے قومی اسمبلی کے 270 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ انتخابی سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچا دیا گیا۔انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 21 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ۔ قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر استعمال ہو گا۔ بیلٹ پیپرز میں پہلی مرتبہ سیکیورٹی فیچرز شامل ہیں۔الیکشن کمیشن میں الیکشن سیل اور کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ پاک فوج کے جوان اورپولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کی گنتی مکمل ہونے تک موجود ہوں گے ۔ مسلم لیگ (ن) ¾ تحریک انصاف ¾ پیپلز پارٹی ¾ ایم ایم اے ¾ ایم کیو ایم ¾ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور آزاد امیدواروں سمیت کل 3 ہزار 675 امیدوار قومی اسمبلی ¾ 8 ہزار 895 امیدوار صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب میں میدان میں ہیں ۔پولنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے تمام عملے اور سیکیورٹی اداروں کے تعینات اہلکاروں سے غیر جانبدار رہ کر اپنے فرائض انجام دینے کا حلف لے رکھا ہے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے8 حلقوں پر انتخابات ملتوی کئے گئے۔ اسلئے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلیوں کے6 حلقوں پر الیکشن اب بعد میں ہوں گے۔7 نشستوں پر انتخابات امیدواروں کے انتقال کے باعث جبکہ راولپنڈی کے حلقہ این 60 پر (ن) لیگ کے امیدوار حنیف عباسی کی عدالت سے نا اہلی سے الیکشن مو¿خر کیا گیا۔
مزید پڑھیں:عوام ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکلیں،الیکشن کمشنر

شیئر: