Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس حراست میں ہوئی اکبر خان کی موت، حکومت

جے پور۔۔۔۔راجستھان کے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریہ نے کہا کہ اکبر کی موت پولیس حراست میں ہوئی تھی۔اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ اکبر کی موت گئورکشکوں کے ہاتھو ں ہوئی تھی ۔کٹاریہ نے اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حالات اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اکبر کی موت پولیس حراست میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کو اس معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔ کٹاریہ نے کہا کہ اس واردات میں ملوث تمام ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی اور کسی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -شادی کیلئے عدالت پہنچنے والے نوجوان کی پٹائی

شیئر: