Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ نے انتخابی نتائج مسترد کردئیے

لاہور...مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلی شہباز شریف نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے انتخابی نتائج مسترد کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف تمام آپشنزکریں گے۔ جمہوری نظام کو دھچکا لگا ہے۔ رات گئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات آگے بڑھانے والا آدمی ہوں اگر میں بھی یہ بات کہہ رہا ہوں تو سوچیں بات کہاں تک پہنچ چکی ہے۔ آج ملک کو 30 سال پیچھے لے جایا گیا ۔ انتخابات میں کروڑوں لوگوں کے مینڈیٹ کی توہین اور صریحاً دھاندلی کی گئی ۔ پاکستانی عوام اپنے جمہوری حق کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے کئی گھنٹے بعد بھی لاہور میں میرا اور ایاز صادق سمیت کسی بھی حلقے کے نتائج کا کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ سراسر سلیکشن تھا ۔اپنی مرضی کے ساتھ کسی کو انسٹال کرنا ہے ۔کسی کو گرانا اور کسی کو روکنا ہے۔یہ انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے گندے ترین انتخابات ہیں ۔
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان نے بھی دھاندلی کا الزام لگا دیا

شیئر: