Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا کے باشندے میانمار واپس بھیجے جائیں گے، حکومت

نئی دہلی۔۔۔۔حکومت نے راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم روہنگیا کے باشندوں کی شناخت کیلئے ریاستی حکومتوں کو ہدایت جاری کردی گئی تا کہ ان کی شناخت کے بعد ان کے وطن واپس بھیجا جائے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایوان میں ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ سے روہنگیا معاملے میں بات چیت کی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کے نام ، پتہ، عمر ، پیشہ اور دیگر ضروری معلومات حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انہیں کسی طرح کے ایسے دستاویزات حاصل کرنے سے باز رکھا جائے جس سے وہ مستقبل میں ہندوستانی شہریت کا دعویٰ دائر کرسکیں۔وزیر مملکت کرن رجیجو نے بتایا کہ روہنگیا کے شہری  جموں و کشمیر ، دہلی، ہریانہ، راجستھان ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوںمیں رہ رہے ہیں۔انہیں میانمار بھیجنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ۔
مزید پڑھیں:- - - - -بھیونڈی میں 3منزلہ عمارت منہدم،ایک خاتون ہلاک

شیئر: