Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت سازی کی تیاریاں

اسلام آباد:  چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر سے الیکشن میں واضح برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کی سفارشات کی روشنی میں حکومت بنانے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹیوں کے لیے ناموں کی نامزدگی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود کریں گے اور اس حوالے سے آج بنی گالہ میں ہونے اولا اجلاس اہم ہوگا۔ یہ کمیٹیاں آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کی بھی مجاز ہوں گی۔
مزید پڑھیں:- - - -نتائج بروقت مرتب نہ ہونے کی وجہ آر ٹی ایس موبائل ایپ؟

شیئر: