Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: سُمن4سال سے شوہر کےواپس آنے کی راہ دیکھ رہی ہے

نئی دہلی۔۔۔۔4 سال سے شوہر کے وطن واپس ہونے کا انتظار کرنے والی سُمن کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔ سُمن کا شوہر رام ولاس گپتا سڑک حادثے میں خلیجی ملک کی جیل میں قید ہے۔وہاں کی عدالت نے گپتا پر ڈیڑھ لاکھ ریال دیت کی رقم بطورجرمانہ ادا کرنیکا پابند بنایا ہے۔شوہر کی وطن واپسی کے معاملے میں وزیر خارجہ سشما سوراج سے لیکر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ تک مدد کیلئے فریاد کی لیکن ابھی تک کہیں سے مدد کی یقین نہیں کرائی گئی۔ اتر پردیش کے ضلع دیوریا کے رام پور کارخانہ علاقے کے شاہجہاں پور کے رہنے والے رام ولاس معاشی بدحالی سے تنگ آکر اگست 2012ء میں خلیجی ملک ملازمت کیلئے چلے گئے جہاں ایک تعمیراتی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی۔سُمن نے بتایا کہ 26اپریل 2014ء کو گریڈر چلاتے وقت شوہر سے سڑک حادثہ پیش آگیا جس میں ایک بچی کی موت ہوگئی تھی۔ بچی کی موت کے الزام میں رام ولاس کو جیل بھیج دیا گیا۔کچھ دنوں بعد اسے جیل سے رہا کردیا گیا گیا اور کمپنی میں کام کرنے لگا۔اس دوران عدالت کی جانب سے شوہر پر ڈیڑھ لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا گیا جسے جمع نہ کرنے کی صورت میں اسے 3مئی2017ء سے جیل میں ڈال دیا گیا۔سُمن نے بتایا کہ کمپنی کے مالک نے جرمانہ ادا کرنے سے انکار کردیا ۔ شوہر کے جیل چلے جانے کی وجہ سے خاندان بھک مری کے دہانے پر پہنچ گیا۔سُمن نےحکومت اور اہل خیر حضرات سےاپیل کی کہ وہ شوہر کی وطن واپسی میں تعاون کرکے مصیبت سے نجات دلائیں۔سُمن اپنی 2 بیٹیوں 8سالہ نیسی اور 6سالہ ٹوینکل کے ساتھ شوہر کی وطن واپسی کی امید لگائے آنکھیں بچھائے راہ دیکھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -لکھنؤ: شکچھا متروں نے سرمنڈواکر احتجاج کیا

شیئر: