Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب: ن لیگ کا حکومت بنانے کا اعلان

لاہور:  ن لیگ نے صوبہ پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت ثابت ہوئی ہے۔ لہٰذا ہم پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کے مقابلے میں پنجاب تعلیم اور صحت کے حوالے سے برتری رکھتا ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے صوبے میں شاندار اسپتال اور 19 یونیورسٹیاں بنائی گئیں، پوری قوم اور بالخصوص پنجاب میں لوگوں نے بھرپور ووٹ دیے ۔ ہماری کارکردگی کی وجہ سے عوام نے ہمیں ووٹ دیے ۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ، ہماری جماعت کی صوبائی اسمبلی میں 129 نشستیں ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم جمہوری روایات پر یقین رکھتے ہیں۔ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت پھلے پھولے۔2013ئمیں نوازشریف نے عمران خان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کا موقع دیا۔ پاکستانی قوم کو چیلنجز کا سامنا ہے ، پاکستان کی گاڑی کو ہم آہنگی کے ساتھ آگے لے کر چلیں، ہمیں اقتدارکی ہوس نہیں لیکن جمہوری اقدار کا خیال رکھا جانا چاہیے ، تمام آئینی اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی، جمہوری روایات کا احترام کیا جائے کیونکہ ہماری 129 سیٹیں ہیں۔ ہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) سے بھی بات کریں گے ۔ اگر روکا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -مجلس عمل آج اہم فیصلے کرے گی

شیئر: