Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاشی مسائل عمران کے منتظر ہیں ، بلوم برگ

 اسلام آباد.... عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل عمران خان کا انتظارکر رہے ہیں۔ پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض لینا کٹھن مرحلہ ہوگا۔عالمی جریدے نے نئی حکومت کو درپیش چیلنجز پر رپورٹ جاری کر دی۔ جس میں کہا گیا کہ معاشی مسائل عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں۔ جاری کھاتوں کا بڑھتا ہوا خسارہ حکومت کے لئے پریشانی کا باعث ہوگا، نئی حکومت کو گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینا ہوگا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو فوری طور پر 10 سے 15 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی، جس کے لئے آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑسکتا ہے، مگر آئی ایم ایف سے قرض لینا کٹھن مرحلہ ہوگا۔ آئی ایم ایف اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرائے گا، جس میں نجکاری اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ بھی شامل ہے۔عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق آئی ایف پروگرام سے معاشی ترقی کی شرح متاثر ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان نے بھٹو کا ریکارڈ توڑ دیا

شیئر: