Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی حکومت میں کوئی وزیر اطلاعات نہیں ہوگا؟

اسلام آباد...تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و پارٹی ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ ایک دو دن میں باقاعدہ حکومت بنانے کااعلان کر دیں گے ،پنجاب اسمبلی میں آزادامیدوارکے ساتھ حکومت بنائیں گے ، (ن)لیگ کو اپوزیشن میں بیٹھنا ہی پڑے گا حکومت بنانے کے بعد چاروں گورنرزتبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا۔ شاہ محمود قریشی وزیرخارجہ کے لئے موزوں امیدوارہیں۔پرویزخٹک وزرا کی دوڑ میں شامل نہیں ،شیریں مزاری وزرات دفاع کے لئے بہترین امیدوار ہیں۔، ڈاکٹرعارف علوی کواسپیکر قومی اسمبلی لگایاجاسکتاہے۔وزرات اطلاعات ونشریات کاقلمدان ختم کرنے کی تجویززیرغور ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کی جانب سے حکومت سازی کے لئے پیپلز پارٹی سے رابطے سے متعلق گردش کرنے والے خبروںمیں کوئی صداقت نہیں۔ہمارے پاس دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی کے لئے مطلوبہ نمبر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے انفرادی طور پر پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے تو مجھے اس بات کا علم نہیں لیکن پارٹی کا واضح موقف یہی ہے کہ حکومت سازی کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:مرادعلیشاہ دوبارہ وزیر اعلی سندھ نامزد

شیئر: