قاہرہ: چڑیا گھر والوں نے گدھے کو زیبرا بناکر لوگوں کو بے وقوف بنادیا
قاہرہ ....قاہرہ میں چڑیا گھر کے حکام نے لوگوں کو اس وقت خوب بے وقوف بنایا جب انہوں نے ایک گدھے پر سفید اور کالی دھاریاں ڈال کر اسے زیبرا کی شکل دیدی اور بضد رہے کہ یہی زیبرا ہے۔ انکی اس بے وقوفی کو ایک طالب علم محمود اے سرحانی نے نوٹ کرلیا جو چڑیا گھر گیا تھا۔ اس نے اس ”زیبرا“ کی تصویر اتار کر فیس بک پر ڈالدی جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔ وڈیو دیکھ کر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے تصدیق کردی کہ یہ زیبر انہیں بلکہ گدھا ہے اسکے باوجود انٹرنیشنل گارڈنز پارک کے ڈائریکٹر محمود محمد سلطان نے اصرار کیا کہ یہ زیبرا ہے، گدھا نہیں۔ واضح رہے کہ 2009ءمیں غزہ میں ایک چڑیا گھر والوں نے بھی یہی حرکت کی تھی جب انہوں نے گدھے پر اسی طرح کی دھاریاں ڈال کر اسے زیبرا قرار دیاتھا۔ اسو قت چڑیا گھر کے مالک نے کہا تھا کہ انہیں اسرائیل کی جانب سے پابندیوں کی وجہ سے زیبرا غزہ کے چڑیا گھر میں درآمد کرنے میں مشکلات تھیں اس لئے ایسا کیا گیا۔ ایک اور واقعہ 2013ءمیں چین کے چڑیا گھر میں پیش آیا تھا۔ اس وقت ایک زیادہ بالوں والے کتے کو شیر قرار دیا گیا تھا۔ جب ایک شخص اس ”شیر ‘ ‘ کو دیکھنے کیلئے پنجرے کے قریب پہنچا تو وہ بھونکنے لگا تو اصل حقیقت معلوم ہوئی۔