Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کے قتل کا ملزم گرفتار

نئی دہلی .... خاتون کو مبینہ طور پر قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ وہ نشے میں دھت اس خاتون کی رہائش پر موجود تھا۔ سنی نامی اس ملزم کے پاس بندوق تھی جبکہ نٹشٹی نامی خاتون کو یقین نہیں تھا کہ یہ بندوق اصلی ہے۔ اسے یقین دلانے کیلئے اس شخص نے فائرنگ کی۔ گولی خاتون کے پیٹ پر لگی۔ پولیس کو اسپتال والوں نے بتایا کہ 3، 4افراد خاتون کو اسپتال لائے تھے او رانکا کہناتھا کہ یہ بیمار ہے جب معائنہ کیا گیا تو اسی دوران خاتون چل بسی۔ جس کے بعد یہ لوگ وہاں سے چلے گئے تھے۔بعد میں پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں گولی لگی تھی۔ یہ خاتون دلشاد گارڈن کے علاقے میں اپنا بوتیک چلاتی تھی۔ پولیس خاتون کے خاندان والوں کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔
 

شیئر: