اسلام آباد... عام انتخابات میں تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ سیٹیں لینے والی پارٹی بن کر سامنے آئی۔ مجموعی طور پر ملک بھر سے ایک کروڑ 68 لاکھ23 ہزار 792 ووٹ اور 115 نشستیں حاصل کیں۔ مسلم لیگ (ن) نے ایک کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار225 ووٹ لئے۔ قومی اسمبلی میں 64 سیٹیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔ پیپلزپارٹی نے مجموعی طور پر ملک بھر سے 68 لاکھ 94 ہزار 296 ووٹ حاصل کئے ۔ قومی اسمبلی میں 43 سیٹیں لے کر تیسرے نمبر پر رہی۔ آزاد امیدواروں نے مجموعی طور پر 60 لاکھ 11 ہزار 337 ووٹ حاصل کئے اور ووٹوں کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر رہے۔ متحدہ مجلس عمل نے 25 لاکھ 30 ہزار 452 ووٹ لئے۔ قومی اسمبلی کی 13 نشستیں لینے میں کامیاب رہی ۔ ووٹوں کے لحاظ سے مجموعی طور پر پانچویں نمبر پر رہی۔تحریک لبیک پاکستان کو مجموعی طور پر 21 لاکھ 91 ہزار 679 ووٹ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 12 لاکھ 57 ہزار 351 ووٹ حاصل کر سکا۔عوامی نیشنل پارٹی کو ملک بھر سے 8 لاکھ 8 ہزار جب کہ ایم کیو ایم کو7 لاکھ 29 ہزار ووٹ ملے۔خیبرپختونخوا میںاکثریتی جماعت بننے والی تحریک انصاف کو 21 لاکھ ووٹ ملے۔ نشستوں کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آنے والی مجلس عمل کو 11 لاکھ لے سکی۔پنجاب میں تحریک انصاف ووٹوں کے حساب سے سرفہرست ہے۔ ایک کروڑ 11 لاکھ 638 ووٹ ملے۔ مسلم لیگ ن ایک کروڑ 5 لاکھ 14 ہزار 62 ووٹوں کے ساتھ پنجاب میں دوسرے نمبرپر رہی۔ آزاد امیدواروں نے 61 لاکھ 90 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے۔ تحریک لبیک نے 18 لاکھ 76 ہزار اور پیپلزپارٹی نے 17 لاکھ 84 ہزار سے زائد ووٹ لئے۔