Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کی حکومت آئی ایم سے پیکج لے گی؟

اسلام آباد... تحریک انصاف رہنما و ممکنہ وزیر خزانہ اسد عمر نے اعتراف کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج لینے کے سوا کوئی چارہ نہیں پاکستان کو ماہانہ2 ارب ڈالر کے مالیاتی خسارے کا سامنا ہے۔ ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔اس سے حاصل شدہ زر مبادلہ ڈیڑھ دن کا خسارہ بھی پورا نہیں کرسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج ے بغیر معیشت کو چلانا ممکن نہیں ۔ ملک میں اس وقت صرف 2 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔ اسٹیٹ بنک اور کمرشل بنکوں کے پاس موجود9 ارب ڈالر کے بدلے7 ارب ڈالر کا قرض پہلے ہی واجب الادا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ شروع سے ہی اس کے خلاف تھے اس ا سکیم سے ابھی تک صرف6سے7 کروڑ ڈالر حاصل ہوسکے جو ڈیڑھ دن کا خسارہ بھی پورا نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے بڑے کاروباری افراد افراد کی شراکت سے پالیسی بنائے گی۔ ایسی اقتصادی مشاورتی کونسل بنائیں گے جو وزیراعظم کو جواب دہ ہوں گی۔ انڈسٹری اور زراعت کو بہتر بنائیں گے تاکہ زرمبادلہ حاصل ہوسکے۔اسد عمر نے کہا کہ ا سٹیل مل،پی آئی اے اور دوسرے خسارے والے اداروں کی بحالی کے لئے بھی جامع حکمت عملی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں:معاشی مسائل عمران خان کے منتظر ہیں،بلوم برگ

شیئر: