ہند میں بس کھائی میں گر گئی، 33افراد ہلاک
نئی دہلی....ہند کی ریاست مہارشٹرا میں بس500فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 33 افراد ہلاک ہو گئے۔مرنے والے یونیورسٹی کے ملازمین تھے جو سیر پر جارہے تھے ۔ریاست مہاراشٹرا کی ڈاکٹر بالا صاحب ساونت کونکن کرشی ودیا پتھ یونیورسٹی کے ملازمین سیر و تفریح کےلئے جا رہے تھے کہ ان کی بس ممبئی گوا ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بس میں سوار34 میں سے 33 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔واقعہ کے بعد ریاستی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئی اور بس کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص زندہ بچ گیا جو درخت کی شاخ سے لٹک گیا وہ معمولی زخمی ہوا۔