سعد رفیق دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئے
لاہور... سابق وزیر اور ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق این اے 131 میں مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئے۔ اس حلقے سے تحریک انصاف عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی ۔سعد رفیق 83 ہزار 634 ووٹ لیکر ناکام رہے۔ دوبارہ گنتی میں 2835 مسترد ووٹوں میں 200 سے زائد ووٹ مان لئے گئے۔ سعد رفیق 125 وٹوں کی برتری حاصل کرسکے جبکہ عمران خان کے 50 ووٹوں میں بھی اضافہ ہوا۔ عمران خان کی برتری680 سے کم ہوکر605رہ گئی۔دریں اثناءسعد رفیق نے پورے حلقے میں ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کیا ۔جسے ریٹرننگ افسر نے مستر دکردیا ۔سعد رفیق نے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں جانے کا اعلان کیا ہے۔