Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس اہلکاروں پر تشدد،رکن اسمبلی کی گرفتاری کا حکم

لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے ندیم عباس بارا کے ڈیرے پر فائرنگ اور پولیس پر تشدد کا ازخود نوٹس لیا۔ آئی جی پنجاب سید کلیم امام اور دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ اہلکاروں پر تشدد کرنے والے 50 افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اہلکاروں کو تشدد کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ 28 ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔چیف جسٹس نے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا کے ڈیرے پر پہنچی تو اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ ایم پی اے نے نہ صرف ایس ایچ او تھانہ ہنجروال کی وردی پھاڑی بلکہ پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک اہلکار کا سر بھی پھاڑ دیا۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کو اقتدار سے باہر رکھنے کی تجویز

شیئر: