فضل الرحمن کا زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ
اتوار 29 جولائی 2018 3:00
اسلام آباد...متحدہ مجلس عمل کے سربر اہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔فضل الرحمن نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف مدد مانگ لی ۔ فضل الرحمن نے آصف زرداری سے متحدہ مجلس عمل کے احتجاجی پروگرام میں شرکت دعوت دیتے ہوئے کہا کہ د ھاندلی کے خلاف دیگر سیاسی جماعتوں کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں۔ آصف زرداری نے پارٹی سے مشاورت کے بعد شرکت کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلے کا عندیہ دیا ہے۔