Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قائد لیک نے پنجاب کی وزارت اعلی مانگ لی

اسلام آباد... پنجاب حکومت بنانے کے لئے (ق) لیگ نے اپنا تعاون نائب وزیر اعظم اور وزیر اعلٰی پنجاب کے عہدے سے مشروط کر دیا۔ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا۔ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے مسلم لیگ(ق) نے تحریک انصاف سے ڈپٹی وزیر اعظم یا وزیر اعلی پنجاب کے عہدہ کا مطالبہ کر دیا تاہم پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب دونوں میں مسلم لیگ(ق) کو ساتھ رکھنا چاہتی ہے ۔ اس کے لئے تحریک انصاف نے(ق) لیگ کو مرکز میں وفاقی وزیر اور وزیر مملکت اور پنجاب میں ایک وزیر اور ایک مشیر کا عہدہ دیا جانے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پرویز الہی سے ملاقات جلد متوقع ہے ۔ ملاقات کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ ن لیگ نے بھی پنجاب میں حکومت سازی کے لئے قائد لیک سے رابطہ کیا ۔
مزید پڑھیں: فضل الرحمن کا زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ

شیئر: