Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت بمشکل دو ڈھائی سال چلے گی،وسان

کراچی... پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت 2 سے ڈھائی سال تک مشکل سے مدت پوری کر پائے گی۔اس مرتبہ دھرنے اور اپوزیشن اسٹرانگ ہو نگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو مشکلات کا سا منا کرنا پڑے گا۔آنے والی حکومت مختلف پارٹیوں سے بلیک میل ہوتی رہے گی۔وسان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لئے پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ میں مذاکرات کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے غنڈہ گردی الائنس ہے۔اس سے سندھ کے عوام نے بدلہ لیا ۔جی ڈی اے اور متحدہ کا اس مرتبہ خراب حشر دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی سے اتحاد نہیں کرے گی۔قیادت کا بیان سامنے آچکا ہے۔اس مرتبہ ملک سے اداروں نے ٹھپہ کلچر کا خاتمہ کرایا تاہم آراوز نے امیدواروں کے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں امیدواروں کے گنتی میں ووٹ کم دکھائے اور ہرانے کی کوشش کی گئی۔ فارم 45 کیوں چھپایا گیا ۔اس میں کئی غلطیاں سامنے آئی ہیں۔پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو بڑے مارجن سے سندھ میں جیتی ہے۔
مزید پڑھیں:اپنے ہی لوگ راستے کا پتھر کیوں؟

شیئر: