Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان صدر کا عمران خان کو ٹیلی فون

اسلام آباد.. تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ افغان صدر نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد اور دورہ افغانستان کی دعوت دی۔ افغان صدر اشرف غنی نے عمران خان کو 2018ءکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تاریخی تعلقات ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوسکتے۔افغان صدر نے متوقع وزیراعظم عمران خان کو دورہ افغانستان کی بھی دعوت دی۔عمران خان نے دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم کا منصب سنبھالتے ہی کابل کے دورہ کا وعدہ کیا۔
مزید پڑھیں:اپنے ہی لوگ راستے کا پتھر کیوں؟

شیئر: