Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر اعلیٰ سندھ بھی پی ٹی آئی ٹیم میں شامل

اسلام آباد: سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ علی محمد مہر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ حلقہ این اے 205 سے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ سندھ علی محمد مہر نے بھی تحریک انصاف کی ٹیم کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گھوٹکی سے منتخب ہونے والے سردار علی محمد مہر 2002ءمیں سندھ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ 3 مرتبہ قومی اسمبلی اور ایک مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی اور دیگر رہنماﺅں نے علی محمد مہر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی محمد مہر عمران خان سے ملنے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔ 
 
 

شیئر: