Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپتال میں نواز شریف کے علاج میں مشکلات

اسلام آباد:  سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو گزشتہ روز پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج تاحال جاری ہے تاہم ڈاکٹرز کو نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری کا نہیں پتا، اس لیے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کو پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے جسے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ اس دوران ڈاکٹرز نے ان کے خون اور یورین کے نمونے لیے تھے۔ طبی ذرائع کے مطابق آج نواز شریف کے دل اور گردوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد مزید علاج کے لیے 5 رکنی ٹیم فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں:- --  -کراچی: ووٹ مسترد نہ ہوتے تو نتائج مختلف ہو سکتے تھے

شیئر: