نکسلیوں کی جانب سے گاؤں چھوڑنے کی دھمکی
کونڈا گاؤں ۔۔۔۔چھتیس گڑھ کے کونڈا گاؤمیں نکسلیوں نے 24افراد پر مشتمل خاندانوں کو گاؤں چھوڑنےاورانجام بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔ دیہاتیوں نے پولیس سےاپیل کی کہ وہ انہیں نکسلیوں سے تحفظ فراہم کرے۔ کونڈا گاؤں کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک پلو نے کہا کہ شکایت کنندہ نکسل حامی ہیں جوہماری باز آباد کاری پالیسیوں کی مدد سے قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گاؤمیں نکسلیوں کی زیادتی کی وجہ سے دیہاتیوں کا جینا مشکل ہوگیا اوراب وہ تنگ آکران کیخلاف کھڑے ہوگئےہیں۔پولیس نے گاؤں والوں کی شکایت پر نکسلیوں کیخلاف رپورٹ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی ۔