انتخابی نتائج،عمران خان کی ارینج میرج
اسلام آباد...پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ دیکھ کرلگتا ہے کہ عمران خان کی ارینج میرج ہوئی ہے۔انہیں کامیاب کرانے کےلئے ایک نہیں،فل پنکچر لگائے گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ پنکچر عمران خان کے تمام حلقوں میں بھی لگائے گئے۔الیکشن کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے تو صرف چند حلقے کھول لیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی، رسول بخش چانڈیو، فیصل صالح حیات، اعجاز جاکھرانی اور سعد رفیق کے حلقوں میں بھی پنکچر لگائے گئے۔یہ حلقے مثال کے طور پر دے رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو کامیاب بنانے کےلئے 35سے زائد حلقوں میں جھرلو پھیرا گیا۔