Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری، مہمانوں کی تواضع

سنت ابراہیمی کی پیروی میں دوسرے دن بھی جانور قربان کئے جا رہے ہیں۔ادھر خاتون خانہ بھی نت نئے پکوانوں کے ساتھ مہمانوں کی خاطر تواضع کے لئے تیار ہیں۔پاکستان میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جانور قربان کئے جاتے رہے۔ گلی گلی ایک جشن کا سا سماں ہے ، اونٹ ، بیل ، گائے ، بکرے ، دنبے ہر کوئی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق سنت ابراہیمی ادا کر رہا ہے۔ بچے ، بوڑھے ، جوان ہر کوئی عید قربان کے رنگ میں رنگا ہوا ہے۔ ادھر خالہ ، پھوپھی ، ماموں اور نانو کے گھر آنے والے مہمانوں کی خاطر تواضع کے لئے خاتون خانہ نے بھی قربانی کے گوشت سے لمبا چوڑا مینو تیار کر رکھا ہے۔ کھانے میں تکے ، کباب اور بار بی کیو ، بریانی ، کڑاہی گوشت ، کنہ ، نہاری کومینو کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ میٹھے میں کہیں ٹھنڈی قلفیاں توکہیں پروگرام فالودے اور آئس کریم کا بنا ہے۔
 

شیئر: