Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا برطانیہ میں مکانات کی کمی کا حل نکل آیا؟، سروے رپورٹ

لندن.... برطانیہ کی آبادی جیسے جیسے بڑھ رہی ہے اسی طرح  ملک میں مکانات کی قلت کا احساس بھی لوگوں کو ستانے لگا ہے۔ عالمی سیاسی اعتبار سے برطانیہ ایک بڑا ملک ہے اور حد یہ کہ یہ سلامتی کونسل کا رکن بھی ہے مگر اسکا رقبہ اتنا زیادہ نہیں کہ  آئے دن بڑھتی ہوئی آبادی کی گنجائش نکال سکے۔ اب سائنسدانوں  نے جن میں کئی سول انجینیئرز اور مکینیکل ماہرین بھی ہیں طرح طرح کے لیکن خوبصورت مکانات کی تعمیر پر کام شروع کردیا ہے۔  مثلاً رولز رائس کے سابق انجینیئر جیگ ویرڈی نے مسئلے کے حل کے طور پر ایک ایسا فٹبال نما مکان تیار کیا ہے جس کی قیمت صرف 21ہزار پونڈ بتائی جاتی ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ نوجوانوں کیلئے بہترین چوائس ہوسکتا ہے۔  جیگ کا کہناہے کہ انہیں ایک فٹبال میچ کے دوران  فٹبال نما مکان بنانے کا خیال آیا تھا اور اسی خیال کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کونکر نامی یہ فٹبال نما مکان تیار کیا ہے۔ اس مکان کا کل رقبہ 13فٹ  ہے اور  اس کی تعمیر میں جو میٹریل استعمال کیاگیا ہے وہ سب کا سب برطانیہ میں دستیاب ہے۔ چھوٹے سے خوبصورت مکان میں ایک ڈبل بیڈ ، وارڈروب ، چھوٹا کچن اور چھوٹا سا باتھ روم بھی ہے۔ جس میں شاور لگے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -مڈغاسکر کے خوش مزاج لیمور کا صحراء میں خوبصورت رقص

شیئر: