Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مٹی کے تودہ میں دب کر 5مزدور ہلاک

بریلی۔۔۔۔یوپی کے شہر بریلی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 8مزدور دب گئے ۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے سبھی مزدوروں کو ملبے سے باہر نکالا جن میں سے 4کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ2اسپتال میں علاج کے دوران چل بسے۔  2زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ بارہ دری تھانہ علاقے کے پیلی بھیت بائی پاس کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے تار بچھانے کیلئے کھدائی کا کام جاری تھی کہ اسی دوران مٹی کا تودہ گر گیاجس میں 8مزدور دب گئے ۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایم وریندر سنگھ ، ایس ایس پی منی راج اور آئی جی ڈی کے ٹھاکر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے کے بعد اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی خیریت دریافت کی ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری کیا۔اس حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کی شناخت  نجم الحسن، قیصر، امیرالحسن اور ناظم کے طور پر ہوئی جبکہ دیگر کے بارے میں تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -آسام : شہریت ثابت کرنے کیلئےمزید مہلت دی گئی ہے، مولانا ارشد مدنی

شیئر: