عمران خان میانوالی کی سیٹ اپنے پاس رکھیں گے
اسلام آباد...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2018 کے انتخابات میں 5حلقوں میں جیت حاصل کرنے کے بعد میانوالی کی سیٹ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بنی گالہ میں پی ٹی آئی اعلی قیادت کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ہوا ۔ طویل مشاورت کے بعدفیصلہ کیا گیا کہ عمران خان اسلام آباد،کراچی ،لاہوراور بنوں کی سیٹوں میں سے کوئی سیٹ اپنے پاس رکھنے کی بجائے آبائی حلقے میانوالی کی سیٹ اپنے پاس رکھیں۔عمران خان نے پارٹی مشاورت کے بعد میانوالی کی سیٹ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔اب الیکشن کمیشن کراچی، اسلام آباداور لاہور سمیت بنوں کے حلقوں میں ضمنی الیکشن کرانے کیلئے شیڈول جاری کرے گا ۔