شہباز شریف کی نیب میں پھر طلبی
لاہور...نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو پھر طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو نیب نے 20اگست کو طلب کیا ہے۔ ان کی رہائش پر نوٹس بھجوا دیا گیا ۔ شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکینڈل میں تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ۔ اس سے قبل پنجاب پاور کمپنی کیس میں تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کو فواد حسن فواد سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر طلب کیا گیا ہے۔دریں اثناءنیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثوں میں پوچھ گچھ کیلئے جمعرات کو طلب کیا ہے ۔