Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو سف گیلانی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

  اسلام آباد... نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی اویس مظفر ٹپی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر نے کی منظوری دیدی ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام شکاےات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں ۔اجلاس نے سابق وزیر اعظم ےوسف رضا گیلانی، فاروق اعوان، سابق سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، محمد سلیم سابق پی آئی او، سےد حسن شیح، سابق کمپنی سکیرٹری ےونیورسل سروس فنڈ، انعام اکبر ،سی ای او میسرز مڈاس پرائیوٹ لمیٹڈ اور دیگر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر اختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایک کمپنی کو اشتہاری مہم کا ٹھیکہ دینے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 128.07 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس نے اویس مظفر ٹپی، سابق وزیر لوکل گورنمنٹ سندھ، راجہ محمد عباس سابق چیف سیکرٹری سندھ، غلام مصطفی پھل سابق سیکرٹری لینڈ ےوٹیلائزیشن سندھ، غلام عباس سومرو ، سابق سیکرٹری لینڈ ےوٹیلائزیشن سندھ اور دیگر کے خلاف 4مختلف انوسٹی گیشز کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پراختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملیر ریور کی سیکڑوں ایکڑ زمین کو غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کاالزام ہے۔ 
مزید پڑھیں:شہباز شریف کی نیب میں پھر طلبی

شیئر: